۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حرم

حوزہ/ آستانہ امام رضا علیہ السّلام کی میزبانی میں حرم مطہر کے صحن غدیر میں اسلامی ممالک کے عزاداروں کی جانب سے عظیم الشان عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستانہ امام رضا علیہ السّلام کی میزبانی میں حرم مطہر کے صحن غدیر میں اسلامی ممالک کے عزاداروں کی جانب سے عظیم الشان عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔

عزاداری کے اس عظیم الشان اجتماع میں، کویت، لبنان، عراق، عمان اور سعودی عرب سے 4 ہزار سے زائد زائرین شریک ہوئے۔

صحنِ غدیر میں منعقدہ اس عظیم الشان مجلسِ عزاء کا آغاز نمازِ مغرب و عشاء کے بعد ہوا جس میں اجتماعی طور پر زیارت کی تلاوت اور عربی زبان میں آل اللّٰہ علیہم السّلام کی مصبیت کا تذکرہ کیا گیا۔

یہ پروگرام مختلف ٹی وی چینل سے لائیو نشر بھی کیا گیا جو کہ مختلف اسلامی دنیا کے زائرین کی تحسین ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ماہ صفر المظفر کے آخری عشرے میں، صحنِ غدیر میں اسلامی ممالک کے زائرین کی پذیرائی کے علاؤہ عربی زبان میں باقاعدہ عزاداری کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .